ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کا دو مختلف مقدمات میں ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کو مقدمہ درج کرنے کا حکم

ہفتہ 23 مئی 2015 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج واجد علی نے دو مختلف مقدمات میں ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے دو مختلف مقدمات میں ایف آئی آر درج نہ کئے جانے پر تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او کو حکم دیا ہے کہ وہ ان مقدمات میں ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کریں عدالت میں پہلی بار درخواست اسلام آباد کے رہائشی گلزار حسین نے چیک ڈس آنر ہونے پر دی تھی جس کی ایف آئی آر نہیں درج ہوسکی تھی اور دوسری درخواست محمد الطاف کی طرف سے خود پر ہونے والے تشدد کیخلاف تھی دونوں درخواستوں کو تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او نے مسترد کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :