ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2015 17:35

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ذوالفقار مرزا کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنی عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست دی گئی تھی تاہم عدالت نے عدم حاضری کے بنا ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کو آج ہی عدالت میں پیش ہونے کے حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

اب ذوالفقار مرزا اپنی اہلیہ فہمیدہ مرزا کے ہمراء سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر عدالت کے اندر اور اطراف میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔