سرکاری وسائل کے تحت چلنے والے عوامی بہبود کے اداروں کی فعالی کیلئے بھی ایف سی اپنی خدمات کا تسلسل جاری رکھے گی، میڈیا سے وابستہ دوست تحقیقی رپورٹنگ پر بھی توجہ دیں، ایف سی کے تحت عوام کی بہبود کیلئے ہونے والے اقدامات سے عملی آگاہی کیلئے میڈیا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ تحقیقی رپورٹنگ کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں
ایف سی ان منصوبوں تک رسائی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ڈپٹی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان بریگیڈیئر طاہر محمود کی ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء“ سے بات چیت
ہفتہ 23 مئی 2015 17:31
کوئٹہ۔23مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان بریگیڈیئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بحالی امن کیلئے کوششوں کے ساتھ ساتھ ایف سی عوامی بہبود کے منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے، معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں تحفظ کی فراہمی اور معاونت کے باعث مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ بنیادی سہولیات بھی میسر آ رہی ہے، میڈیا تنقید برائے اصلاح کا عمل اپنائے خوش آمدید کہیں گے اور اصلاحی تنقید کی روشنی میں اقدامات کو مزید بہتر کریں گے۔
”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئر طاہر محمود نے کہا کہ عوام میں شعور و آگاہی کیلئے غیر جانبدار میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔(جاری ہے)
میڈیا سے وابستہ دوست تحقیقی رپورٹنگ پر بھی توجہ دیں اور کسی بھی طرح کے دعوؤں کی تصدیق کا عملی جائزہ لیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈیر بگٹی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی غیر فعالی کی اطلاعات ہیں جبکہ پینے کے صاف پانی اورصحت کی سہولیات بھی ادارتی غیر فعالی کے باعث ناپید ہیں۔
سرکاری وسائل کے تحت چلنے والے عوامی بہبود کے اداروں کی فعالی کیلئے بھی ایف سی اپنی خدمات کا تسلسل جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایف سی اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کاوشوں سے بحالی امن کیلئے ہونے والی کوششیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں اورصوبے میں مختلف کامیاب کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی کے تحت عوام کی بہبود کیلئے ہونے والے اقدامات سے عملی آگاہی کیلئے میڈیا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ تحقیقی رپورٹنگ کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں اس ضمن میں ایف سی ان منصوبوں تک رسائی کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.