حکومت پنجاب نے کلاس فور ملازمین کی خالی آسامیوں پر بھرتی موٴخر کر دی

ہفتہ 23 مئی 2015 17:27

اٹک ۔ 23مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں کلاس فور ملازمین کی خالی آسامیوں پر ہونے والی بھرتی ایک بار پھر موٴخر کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں کلاس فور ملازمین کی خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے دو بار قومی اخبارات میں اشتہار دیا گیا جس کے بعد ہزاروں بے روزگار نوجوانوں نے درخواستیں جمع کرائیں اوراکثر آسامیوں کیلئے انٹرویو بھی ہو چکے ہیں لیکن حکومت پنجاب نے غیر متوقع طور پر ان خالی آسامیوں پر تقرریاں موٴخر کر دیں جس سے امیدواران میں سخت مایوسی پھیل گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مستقبل قریب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تقرریاں منسوخ کی گئی ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) کسی بھی ووٹر کو ناراض نہیں کرنا چاہتی۔

متعلقہ عنوان :