نارنگ منڈی ،قیامت خیزگرمی کے باعث 11بچے اور4عورتیں بیہوش ،پوراگاؤں واپڈاکیخلاف سراپااحتجاج بن گیا

ہفتہ 23 مئی 2015 16:59

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) نواحی گاؤں پنڈوری میں قیامت خیزگرمی کے باعث 11بچے اور4عورتیں بیہوش ،پوراگاؤں واپڈاکیخلاف سراپااحتجاج بن گیا ، اپڈاآفس کاگھیراؤکرکے زبردست احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری مختارنثارنے بتایاکہ چارروزسے گاؤں کا ٹرانسفارمرتیسری بارجل چکاہے ،واپڈاکاعملہ بھاری رشوت طلب کرتاہے قبل ازیں دواقساط میں چالیس ہزارروپے ٹرانسفارمرکی درستگی کے لئے دے چکے ہیں اور واپڈا کے عملہ نے اپنے مکینک سے تانبے کی تاریں نکلوا کر ٹرانسفارمر میں سلورکی ناقص تاریں ڈلوادی ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسفارمرناکارہ ہوگیاہے پوراگاؤں بجلی کی بندش سے شدیدپریشانی میں مبتلاہے گرمی سے بے حال عورتیں بھی واپڈاکیخلاف ماتم کرتی رہیں۔

انہوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔گاؤں کے لوگ گرمی کے باعث بیہوش ہونے والے افراد کو دن بھرطبی امدادکیلئے لے جاتے رہے اورخواتین روتی رہیں،اگر آج ( اتوار)تک ٹرانسفارمرنیانہ لگایا گیاتو پورا گاؤں نارووا ل مریدکے روڈاحتجاجابلاک کردے گا ۔