سابق صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو عہدے پر بحال کرنے کا فیصلہ، اعلان ایک دو روز میں متوقع

ہفتہ 23 مئی 2015 16:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کو عہدے پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا،بحالی کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے ۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو عہدے پر بحال کرنے کا فیصلہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ عہدے سے برطرفی کے باوجود اپنی ذمے داریارں سرانجام دے رہے ہیں،تاہم انہوں نے باقاعدہ عہدے کو سنبھالنے کے لیے یہ شرط عائد کی تھی کہ جب تک انہیں جے آئی ٹی رپورٹ میں بے گناہ قرار نہیں دیا جائے گا،اس وقت تک وہ باقاعدہ عہدے کا چارج نہیں سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :