حکومت کم آمدنی والے طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ‘ نواز شریف

ہفتہ 23 مئی 2015 16:59

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کم آمدنی والے طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ،اپنا گھر انسان کی بنیادی ضروریات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف سے گزشتہ روز ایس پی ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کمیٹی کے وفد نے چیئرمین مسٹر ہنس ولہیمسن کی قیادت میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وفد نے وزیر اعظم نواز شریف کو کم آمدنی والے طبقے کے لئے گھروں کی تعمیراتی لاگت، کمی اور دیگر امور پر تفصیلی پریذنٹیشن بھی دی ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پاکستان میں گھروں کی کمی کا سامنا ہے خصوصاًشہری علاقوں میں تیس لاکھ گھروں کی کمی ہے اوراسکی طلب میں تیزی سے اضافہ ہور ہا ہے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ حکومت اس کمی کو پورا کرنے اور کم آمدنی والے طبقے کے لئے سستے گھروں کی فراہمی پرتوجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنا گھر انسان کی بنیادی ضرورت میں اسی طرح اہم ہے جس طرح روزگار ‘ ٹرانسپورٹیشن ‘سینی ٹیشن‘ تعلیم اور صحت ہیں۔

متعلقہ عنوان :