ملک محمد افضل کھوکھر کی حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی رفتار اور معیار کے متعلق صورتحال جاننے کیلئے میٹنگ

ہفتہ 23 مئی 2015 16:53

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء )مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی رفتار اور معیار کے متعلق صورت حال جاننے کیلئے اقبال ٹاؤن انتظامیہ اور مسلم لیگی تنظیم سے میٹنگ کی ۔اس موقع پر ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن علی حسن جعفری عملہ سمیت شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ(ن) رائے ونڈ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔

اقبال ٹاؤن افسروں نے بتایا کہ ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کی ہدائت پر حلقہ بھر میں ترقیاتی منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے ۔خصوصی طور پر چلڈرن پارکوں کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی جارہی ہے ،مسلم لیگی عہداروں نے کہا کہ تمام منصوبہ جات میں معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے اور وہ خود موقع پر جاکر کام کی کوالٹی کا جائزہ لیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ن لیگ کا منشور ہے ۔عوام ترقی و خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔دھرنا سیاست نے ملک کا جتنا بھی نقصان کیا ہے تین سالوں میں پورا کرلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے بجلی گھروں کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔جو کہ بجلی بحران کے خاتمہ میں ممدومعاون ثابت ہوگا۔