شیعہ ایکشن کمیٹی کی سعودی عرب کی مسجد امام علی میں ہونیوالے خودکش حملے کی مذمت

ہفتہ 23 مئی 2015 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران صغیر عابد رضوی نے سعودی عرب کی مسجد امام علی میں دوران نماز جمعہ ہونیوالے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت شیعہ مسلمانوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اور مختلف علاقوں میں تسلسل کیساتھ بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سہیل مرزا نے کہا کہ عرب حکمران شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی پر اتر آئیں ہیں جس کی وجہ سے عرب دنیا میں مسلمان خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ سعودیہ حکومت کی اس گھناوٴنی حرکت کا نوٹس لیں اور مظالم کا شکار شیعہ مسلمانوں کی داد رسی کی جائے،بعد ازاں شہید ہونیوالے نمازیوں کے لئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :