کراچی،انسداد دہشتگردی عدالت ، ذوالفقار مرزا کے 6ساتھیوں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی

ہفتہ 23 مئی 2015 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کے جسمانی ریمانڈ میں 2 جون تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان میں محمد خان، محمد ہاشم، خدا بخش، نواز علی جتوئی، عبدالقادر اور اسماعیل شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں بتایا گیا کہ ملزمان سے ابھی تفتیش کرنی ہے عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 جون تک توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :