کراچی ،مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک ،دوسرا زخمی

ہفتہ 23 مئی 2015 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے ماڈل کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر صولت حسین نامی شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقتول ہوٹل کا مالک تھا،واقعے کے وقت رکشے میں گھر جارہا تھا کہ 3 موٹرسائیکل سوار افراد نے اسے لوٹنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر واقعہ پیش آیا۔کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :