سانحہ صفورا چورنگی میں ملوث پانچواں دہشتگرد نوابشاہ سے گرفتار

ہفتہ 23 مئی 2015 16:51

سانحہ صفورا چورنگی میں ملوث پانچواں دہشتگرد نوابشاہ سے گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)سانحہ صفورا کی تحقیقات میں پیش رفت ، پولیس کے انسداد دہشت گردی شعبے کے حیدرآباد اور نوابشاہ میں چھاپے ، نوابشاہ سے سانحہ صفورا کا ایک اور ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ سانحہ صفورا کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے حیدرآباد اور نوابشاہ میں چھاپے مارے ہیں ۔

نوابشاہ سے سانحہ صفورا کے پانچویں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گرد سے حیدرآباد میں پولیس اہلکاروں کے قتل کی تفتیش جاری ہے ۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے گروپ کے 13 کارندے بیرون ملک فرار ہیں ۔ گرفتار دہشتگردوں کے 23 ساتھی اب بھی پاکستان میں موجود ہیں ۔ گرفتار دہشتگردوں کے گروپ نے پولیس اہلکاروں سمیت 150 سے زائد افراد کو قتل کیا ہے ۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں نے پہلی واردات حیدرآباد لطیف میں کی جس کے دوران پولیس پر فائرنگ کی تھی ۔ گرفتار دہشتگرد سعد عزیز کے والد کراچی میں نجی ریسٹورنٹ کے مالک ہیں ۔ گرفتار دہشتگردوں نے مختلف اوقات میں ٹریننگ بھی حاصل کیں۔