نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو پر 8جون کو فرد جرم عائد کی جائیگی

ہفتہ 23 مئی 2015 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے ملزم عبید کے ٹو پر فرد جرم 8 جون کو عائد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 8 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کردی گئی ہیں عبید کے ٹو پر غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کا الزام ہے۔