عذیر بلوچ ، حبیب جان بلوچ ، راشد لاڈلہ سمیت 26 ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری

ہفتہ 23 مئی 2015 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو بچوں سمیت 8 افراد کے قتل کے مقدمے میں ملوث عذیر بلوچ ، حبیب جان بلوچ اور راشد لاڈلہ سمیت 26 ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں دو بچوں سمیت 8 افراد کے قتل کے مقدمے کی سماعت کی ۔ عدالت میں عذیر بلوچ، حبیب جان بلوچ ، راشد لاڈلہ سمیت 26 ملزمان میں سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا ۔ عدالت نے تمام ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او کلا کوٹ کو ہدایت کی کہ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے ۔ ملزموں کے خلاف جاری آپریش کے دوران 2012 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔