ایگزیکٹ سے متعلق جن یونیورسٹیزکی فہرست دیکھی وہ سب جعلی ہیں،ڈاکٹرعطاء الرحمن

ہفتہ 23 مئی 2015 16:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ہائرایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہاہے کہ ایگزیکٹ سے متعلق جن یونیورسٹیز کی فہرست دیکھی وہ سب کی سب جعلی ہیں اور یہ بین الاقوامی سطح پر فراڈ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہاکہ ایگزیکٹ والے یقینا مجرم ہیں جو لاکھوں معصوم لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں اور امریکی اخبار میں خبر شائع ہونے کے بعد ایگزیکٹ کی جانب سے دعویٰ دائر کرنے کی بات کی گئی ہے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ کی جعل سازی سے حاصل ہونے والا پیسہ غیرقانونی ہے اور اگر یہ پیسہ نئے آنے والے چینل میں لگایا گیا تو یہ حرام کا پیسہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :