ایگزیکٹ اسکینڈل پر تحقیقات جاری ہیں، سید قائم علی شاہ

ہفتہ 23 مئی 2015 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ اسکینڈل پر تحقیقات جاری ہیں۔ الزامات ثابت ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ تعلیمی نمائش کے دورے کے موقع پر وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جعلی ڈگری بنانے والوں کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں جو ملوث ہونگے ان کیخلاف کاروائی کی جائیگی۔سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ کسی کو جعلی ڈگری بنانے کا حق نہیں ، واقعے سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی بھی کچھ سیاستدان بھی ایسے ہی تعلیمی اداروں سے ڈگریاں حاصل کرتے رہے ہیں جن کا وجود ہی نہیں۔