ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس میں موجود سرورز اور کمپیوٹرز سے اہم ریکارڈ محفوظ کرلیا

ہفتہ 23 مئی 2015 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس میں موجود سرورز اور کمپیوٹرز سے اہم ریکارڈ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس میں موجود کمپیوٹرز سے ڈیٹا ڈی کوڈ کیا جارہا ہے اور اب تک حاصل ہونے والے ڈیٹا میں کئی ایسی ڈگریاں سامنے آئی ہیں جن پر نام موجود نہیں تھے جب کہ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کے کئی سرٹیفکیٹس کی لاتعداد کاپیاں بھی کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک میں محفوظ تھیں جن پر کئی کسٹمرز کے نام بھی موجود ہیں۔

ایگزیکٹ کے کمپیوٹرز سے کئی آڈیو ریکارڈنگ بھی برآمد کی گئی ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ یونیورسٹیز کے سیلز ایجنٹ یہیں کام کر رہے تھے اور وہ کسٹمرز کو متاثر کرنے کے لئے مختلف فرضی ناموں سے انہیں مطمئن کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :