2018ء تک کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں رہے گا ‘رانا مشہود احمد

ہفتہ 23 مئی 2015 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ 2018ء تک کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں رہے گا اور اس سلسلے میں باقاعدہ قانون ساز ی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مون مارکیٹ گلشن راوی میں منعقدہ لٹریری فیسٹیول کے شرکاء سے سٹیج گرنے سے قبل خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے لٹریری فیسٹیول سکولوں کے طلباء کیلئے سود مند ثابت ہونگے اور ہر سال لٹریری فیسٹیول کے انعقاد کیلئے ایک کروڑ روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے۔