فوج پر بلا جواز تنقید بند نہ ہوئی تو خوفناک صوتحال پید ہوسکتی ہے،چوہدری شیرعلی

ہفتہ 23 مئی 2015 16:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماو سابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری شیرعلی نے کہا ہے کہ 28مئی کو یوم تکبیر قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا تھا حکومت نے مختصر عرصہ میں مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے،عوام کے لئے مشکلات کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں اور وہ عام انتخابات میں کئے گئے وعدوں کی تعبیر بہت جلد اپنی آنکھوں کے سامنے ایک روشن پاکستان کی شکل میں دیکھ سکیں گے ،دوسال کے دوران مسلم لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا،انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب بھر میں ن لیگ کے امیدواران ہی کامیاب ہونگے ،مسلم لیگ ن کی قیادت اور اسکی حکومت قومی سلامتی کے اداروں کے کردار کو سراہتی ہے جس کے افسروں اور جوانوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے ان خیالات کااظہار کا انہوں نے آن لائن سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ، انہوں نے سعودی عرب میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سعو دی عرب کو کمزور کرنے اور حرمین شرفین پر خدا نخواستہ قبضہ کرنے کی سازش ہے ہمارے حکمرانوں کو قوم کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے اور حرمین شرفین سے عقیدت کی بنیاد پر سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے صف اول کا کردار ادا کرناہوگاسابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری شیرعلی نے کہا کہ ا فواج پاکستان اور دفاعی اداروں پر بلا وجہ کی تنقید بند نہ ہوئی تو یہ ملک میں ایسی خوفناک صوتحال پید اکرسکتی ہے جسکا کوئی بھی متحمل نہیں ہو سکتا قومی سلامتی کے اداروں پر بہتان تراشی کرنے والے خواہ کوئی بھی ہوں کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں ہر گز معافی نہ دی جائے بلکہ مایہ نازفوجکی ہرزہ سرائی کرنے والوں کو بلا امتیاز کڑی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے فوج کاکردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کادہشت گردی کے خلاف متحد ہوناقیام امن اور سیاسی استحکام کیلئے سنگ بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت ملک سے مایوسیاں اور اندھیرے دور کرنے اور دہشت گردی کے خاتمے کا وعدہ نبھانے کیلئے اقتدار میں آئی ہے جس نے ملک کے نظام کو درہم برہم اور پوری قوم کوبری طرح پریشان کررکھاہے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملک میں دہشت گردی کے خلاف سیاسی، عسکری قیادت اور عوام کو منظم کیا ہے مسلم لیگ کی حکومت انشاء اللہ قیام امن سمیت ہرمعاملے میں سرخرو ہوگی اور آبرو مندانہ انداز میں آگے بڑھے گی ۔

متعلقہ عنوان :