50 ہزار میٹرک ٹن پٹرول لے کر کل جہاز لنگر انداز ہو جائے گا،ملک میں توانائی کا وافر ذخیرہ موجود ہے ، ترجمان پی ایس او

ہفتہ 23 مئی 2015 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پاکستان سٹیٹ آئل ( پی ایس او ) نے ملک میں پٹرول کی کھپت میں اضافہ کے پیش نظر 50 ہزار میٹرک ٹن فیول درآمد کر لیا ہے ۔ 50 ہزار میٹرک ٹن فیول لے کے جہاز کل بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گا ۔

(جاری ہے)

پی ایس او نے یہ فیول ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے درآمد کیا ہے ۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم کے ترجمان نے بتایا کہ ملک میں پٹرول تیل کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے ۔ ملک میں فیول کی کمی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے تاہم 50 ہزار میٹرک ٹن فیول لے کر جہاز آج رات بندرگاہ پہنچ جائے گا جو ملک کے مختلف حصوں میں پیٹرول کی ترسیل شروع ہو جائے گی