وزیر اعلیٰ کو سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لئے ھجوائے گئے نام تاحال فائنل نہیں کئے جاسکے

ہفتہ 23 مئی 2015 16:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بھجوائے جانیوالے نام تاحال فائنل نہیں کئے جاسکے۔

(جاری ہے)

انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق سرچ کمیٹی کی جانب سے جن 10 ناموں کی سمری بھجوائی گئی تھی ان میں ردو بدل کا امکان ہے جبکہ یونیورسٹی آف سرگودھا کیلئے فائنل کئے جانیوالے نام میں تبدیلی کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی 10 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرری کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو حکم دیا تھا جس پر سرچ کمیٹی کی جانب سے 10 نام فائنل کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو بھجوائے تھے ان ناموں میں یونیورسٹی آف سرگودھا کیلئے ڈاکٹر محمد اشتیاق قادری ‘ گورنمنٹ یونیورسٹی لاہور کیلئے ڈاکٹر عامر حسین شاہ‘ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کیلئے ڈاکٹر طاہر امین ‘ نواز شریف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ملتان کیلئے ڈاکٹر طاہر کامران ‘ غلام فرید انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی رحیم یار خان کیلئے ڈاکٹر اظہر محبوب خواجہ ‘غازی یونیورسٹی ڈی جی خان کیلئے ڈاکٹر خلیق ‘ ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور کیلئے ڈاکٹر رؤف اعظم جبکہ تین یونیورسٹیز میں خواتین وائس چانسلر تعینات کی جارہی ہیں جن میں گورنمنٹ ویمن کالج یونیورسٹی بہاولپور کیلئے ڈاکٹر عذرا اصغر علی ‘ فاطمہ جناح یونیورسٹی کیلئے ڈاکٹر رخسانہ ‘ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی لاہور کیلئے ڈاکٹر صائمہ قادر شامل ہیں ذرائع کے مطابق بھجوائے جانیوالے ناموں میں ایک مرتبہ پھر ردو بدل کیا جارہا ہے تاہم آئندہ ہفتے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کی تین نئی اور سات مدت ملازمت پوری ہونیوالے وائس چانسلرز کی جگہ نئے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا ذرائع کے مطابق سابقہ وائس چانسلروں ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نے بھی دوبارہ وائس چانسلرز بننے کیلئے درخواست دے رکھی ہیں اور وہ اپنی تعیناتی کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :