سی ڈی اے کے شعبہ سپورٹس اینڈ کلچر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک عطا خاتون ملازم کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر معطل

ہفتہ 23 مئی 2015 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کے شعبہ سپورٹس اینڈ کلچر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک عطا کو خاتون ملازم کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر معطل کردیا گیا ہے ۔حسین رضا زیدی کو نیا ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ سپورٹس اینڈ کلچر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک عطا پر گزشتہ ہفتے کنٹریکٹ ملازم (م) نامی خاتون نے چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کو درخواست کے ذریعے الزام عائد کیا تھا کہ کہ مذکورہ آفیسر ان کی ملازمت کا کنٹریکٹ مزید تجدید نہ کرنے کی دھمکی دے کر ہراساں کررہے ہیں مذکورہ خاتون نے درخواست میں مزید الزام لگایا تھا کہ ملک عطا بار بار اس کو اپنے آفس میں بلا کر انتہائی نازیبا اور شرمناک حرکات کرتے ہیں مذکورہ واقع اور درخواست کی میڈیا رپورٹس سامنے آنے پر چیئرمین سی ڈی اے نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور ملک عطا کو معطل کردیا گیا جبکہ ان کی جگہ حسین رضا زیدی کو ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر تعینات کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ملک عطا اس سے قبل بھی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ کرپشن کے الزامات میں ایک سال سے زائد عرصے تک معطل رہے ہیں جبکہ ملک عطا پر بطور باورچی سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری کے گھر بھرتی ہوکر چند سالوں میں اعلیٰ عہدے پر پہننے کا بھی مبینہ الزام لگایا جاتا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :