اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر اسلام آباد انوائر منٹ کمیشن نے شہر سے پانی ،ہوا کی آلودگی ، گورننس کے نظام کی بہتری کیلئے شہریوں سے تجاوزی مانگ لیں

ہفتہ 23 مئی 2015 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر اسلام آباد انوائر منٹ کمیشن نے وفاقی دارلحکومت سے پانی ،ہوا کی آلودگی اور گورننس کے نظام کی بہتری کیلئے شہریوں سے بھی تجاویز مانگ لیں ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے اور پاکستان ماحولیات کنٹرول ایجنسی کی جانب سے پبلک نوٹس شائع کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو پانی اور ہوا کی آلودگی ختم کرنے ،نکاسی آب اورگورننس کی بہتری کیلئے اب شہریوں سے بھی تجاویز مانگ لی ہیں شہری اپنی تجاویز 2جون کو پاک چین کلچرل سینٹر میں جمع کروا سکیں گے واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر اسلام آباد انوائر منٹ کمیشن قائم کیا گیا تھا ،جس میں متعلقہ محکموں کے سرکاری افسران اور پرائیوٹ ممبرز کا شامل کیا گیا اس کمیشن نے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے ،نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ کو تلف کرنے سمیت دیگر کاموں کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دیں اب اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر اسلام آباد کے شہریوں سے بھی رائے لی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :