ملتان؛نجی سکول کی چھت گر گئی ، ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو ملبے سے نکال لیا

ہفتہ 23 مئی 2015 16:24

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ملتان کے علاقے بستی علی والا میں نجی سکول کی چھت گرنے سے اساتذہ سمیت چالیس کے قریب بچے ملبے تلے دب گئے،جنہیں ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر نکال لیا، تاہم زخمی ہونے والے بچوں میں سے چھ کی حالت نازک ہے، وزیر اعلی نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ملتان کے علاقے بستی علی والا میں نجی سکول کی چھت گی گئی جس کے نتیجے میں چالیس کے قریب بچے اور اساتذہ ملبے تلے دب گئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ملبے تلے دبے بچوں اور اساتذہ کو نکالا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق 25 کے قریب بچے معمولی زخمی تھے جنیں موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ شدید زخمی 15 بچوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال لائے گئے بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا ہے دوسری جانب پولیس نے سکول کے پرنسپل کو حراست میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :