اسلام آباد کے تعلیموں اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات جون کے دوسرے ہفتے میں ہونگی،ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے

ہفتہ 23 مئی 2015 16:21

اسلام آباد ۔23مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وفاقی نظامت تعلیم کی ڈائریکٹر جنرل شہناز اے ریاض نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تعلیموں اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات جون کے دوسرے ہفتے میں ہونگی ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں میں 11یا 12جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔ اس ضمن میں متعلقہ حکام کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے امید ہے کہ اس کا حتمی فیصلہ جلد کر لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :