احتساب بیورو ملتان ریجن نے وہاڑی کے تاجرکے خلاف جعلی رسیدیں اور چیک دینے کا پہلا کیس فائل کر لیا

ہفتہ 23 مئی 2015 16:21

اسلام آباد ۔23مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) قومی احتساب بیورو ملتان ریجن نے وہاڑی کے تاجر شیخ ذکاء الرحمان کے خلاف معصوم لوگوں کو سرمایا کاری کے ذریعے منافع کے نام پر دو کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کی رقم لیکر انہیں جعلی رسیدیں اور چیک دینے کا الزام میں پہلا کیس فائل کر لیا ۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو اسلام کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کو وہاڑی کے تاجر ذکاء الرحمان کے خلاف کئی افراد کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ملزم نے ان سے اپنے چینی کے ہول سیل کے کاروبار میں سرمایہ کاری پر بڑا منافع دینے کا لالچ دیا تھا تاہم بعدازاں ذکاء الرحمان نے متاثرین کو جعلی رسیدیں اور اپنے کاروبار اور ذاتی کاؤنٹس سے متاثرین کو چیک دیئے تاہم تمام بینکوں نے ان پر ادائیگی سے انکار کردیا ۔

نیب نے شیخ ذکاء الرحمان ولد بہاؤدین حاجی کے خلاف ملتان احتساب عدالت میں مقدمہ درج کرا دیا ۔ واضح رہے کہ نیب ملتان ریجنل بیورو کا قیام مارچ 2015ء میں عمل میں لایا گیا تھا ۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی جانب سے اس ریجنل بیورو کے قیام کا مقصد ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی کے دور دراز کے علاقوں کے میکنوں کو اپنی شکایات کیلئے لاہور کا طویل سفر طے کرکے آنے سے بچانا تھا ۔

متعلقہ عنوان :