ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات،الیکشن کمیشن نے سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا کو 25 مئی کو طلب کر لیا

ہفتہ 23 مئی 2015 16:19

اسلام آباد ۔23مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات شیر پاؤ کی درخواست پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات کی وضاحت کیلئے سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا کو 25 مئی کو طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے سکندر حیات خان شیر پاؤ کی درخواست پر سیکنڈری ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختوانخوا کو جاری نوٹس کے مطابق انہیں کہا گیا ہے کہ وہ 25 مئی کو 10بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ آکر اس الزام کی وضاحت کریں۔ اگر آپ نے یہاں آکر وضاحت نہ کی تو آپ کی غیر موجودگی میں اس معاملہ کا فیصلہ کر لیا جائیگا۔ کمیشن نے سیکرٹری سے کہا ہے کہ وہ تب تک ایس سرگرمیوں سے باز رہیں جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو۔