قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ، اللہ دتہ کو 27مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائیگی

ہفتہ 23 مئی 2015 16:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کیس کے مجرم اللہ دتہ کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ، مجرم کو 27مئی کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔ مجرم اللہ دتہ کے خلاف دیپالپور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا ۔

(جاری ہے)

کوٹ لکھپت جیل حکام نے مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد کیلئے عدالت سے درخواست کی تھی جس پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد کے لئے 27مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔ مجرم کو 27مئی کو صبح سارٹھے 4بجے پھانسی دی جائے گی ۔ اس سے قبل مجرم کی اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کروائی جائے گی جبکہ پھانسی سے قبل میڈیکل بھی کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :