آصف زرداری کی سرینگر میں کشمیری مظاہرین پر بھارتی فوج کے تشدد کی مذمت

ہفتہ 23 مئی 2015 16:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے سری نگر میں کشمیری مظاہرین پر بھارتی فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کا استعمال اور تشدد کشمیری عوام کی آواز دبانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ رات آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں آزادکشمیر کے آمدہ بجٹ کے بارے میں بھی غور و خوص کیا گیا۔ آزادکشمیر کے وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے آصف علی زرداری کو مالی سال 2015-16 کے بجٹ کے حوالے سے آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کے حوالہ سے تحفظات سے آگاہ کیا۔ دونوں کشمیری راہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے قائد کو حکومتی کارکردگی اور آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی مضبوطی کے حوالے سے محترمہ فریال تالپور کی جانب سے مکمل رابطے اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس امر کا یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنانے کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر میں مثالی گڈ گورننس قائم کیے جانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :