ریحام خان کے سیکیورٹی اہلکار نے رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مار دیا

ہفتہ 23 مئی 2015 15:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے سیکیورٹی اہلکار نے رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مار دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ریحام خان لاہور میں مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے گئیں تو جہاں پر وہ لاہور کے علاقے عاشق آباد میں تحریک انصاف کے فوٹو گر افر مظہر کے انتقال پر ان کے گھر تعزیت کیلئے گئیں، وہاں سے واپسی پر ایک رکشہ ریحام خان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس کی گاڑی کے سامنے آ گیا تو پولیس اہلکار نے اتر کر رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد رکشہ ڈرائیور نے احتجاجاً رکشہ پولیس کی گاڑی کے آگے کھڑا کر دیا، جس پر علاقے کے لوگوں نے آگے بڑھ کر معاملہ ختم کروایا۔

متعلقہ عنوان :