اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا

ہفتہ 23 مئی 2015 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا، وفاقی دارالحکومت میں 79یونین کونسل بنائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں پرکام مکمل کرلیا گیا ہے، شہر میں 79یونین کونسل بنائی گئی ہیں، حلقہ بندیوں پر اعتراضات30مئی تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرستیں ڈی لیمیٹیشن آفیسر علیم شہاب کے دفتر میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔