Live Updates

ملتان،نجی سکول کی چھت گرنے سے اساتذہ سمیت 39بچے زخمی

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 23 مئی 2015 15:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) نجی سکول کی چھت گرنے سے اساتذہ سمیت 39بچے زخمی ہو گئے، زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ملتان کے علاقے بستی علی والا میں نجی سکول کی چھٹ کر گئی، جس کے ملبے تلے دب کراساتذہ سمیت 39بچے زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر 20زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :