گھر بنیادی انسانی ضرورت ہے، حکومت کم آمدنی والے افراد کو کم لاگت رہائشی یونٹ دینے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے

وزیراعظم نواز شریف کااجلاس سے خطاب

ہفتہ 23 مئی 2015 15:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ گھر بنیادی انسانی ضرورت ہے، حکومت کم آمدنی والے افراد کو کم لاگت رہائشی یونٹ دینے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کو ماہرین نے ملک میں گھریلو یونٹس کی کمی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کے شہری علاقوں میں 30لاکھ سے زائد کم لاگت گھروں کی کمی ہے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ گھر ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور کم آمدنی والے افراد کیلئے سستے مکانات کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کم آمدنی والے افراد کو کم لاگت رہائشی یونٹ دینے اور غربت کم کرنے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :