کنگنا رناوت نے ’کوئین‘ اور ’تنو ویڈز منو‘ کے سیکوئلز میں کام سے انکار کر دیا

ہفتہ 23 مئی 2015 15:13

کنگنا رناوت نے ’کوئین‘ اور ’تنو ویڈز منو‘ کے سیکوئلز میں کام سے انکار ..

ممبئی۔23مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ انھیں سیکوئلز سے دور ہی رکھا جائے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگنا رناوت نے فلم ’کوئین‘ کا دوسرا اور ’تنو ویڈز منو‘ کا تیسرا سیکوئل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان فلموں کا سیکوئل بنانے کا آئیڈیا کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے اور لوگ ان فلموں کو پہلے ہی انجوائے کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے کچھ کرنا چاہیے ۔کنگنا رناوت نے شادی کے حوالے سے بتایاکہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے تاہم وہ ابھی اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔