پنجاب کے سات اضلاع میں نوجوانوں کیلئے مفت ٹیکنیکل کورسز جاری

ہفتہ 23 مئی 2015 15:13

سرگودھا ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ہنر مند افرادی قوت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیر اعظم محمد نوازشریف اور خادم اعلی پنجاب شہباز شریف نے ملک سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ کاتہیہ کر رکھا ہے ۔ بے روز گار نوجوانوں کے لئے مفت فنی تربیت کے منصوبے مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ حکومت ِپنجاب اور یوکے ایڈ کے تعاون سے سرگودھا سمیت پنجاب کے سات اضلاع کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے مفت ٹیکنیکل کورسز جاری ہیں۔

ان خیالات کا اظہارمارکیٹنگ آفیسر آئی کین ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاہورعلی حسن مانیکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی کین ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پاکستان کابڑا ادارہ ہے یہاں سے ٹریننگ حاصل کرکے ہزاروں افرادملک اور بیرون ملک میں بر سر روز گار ہیں اور باعزت طریقے سے اپنے خاندانوں کی کفالت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ادارہ میں پنجاب سکلڈ ڈویلپمنٹ فنڈاور یوکے ایڈ کے تعاون سے سرگودھا، لاہور، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، فیصل آباداور چنیوٹ کے اضلاع کے بے روز گار نوجوانوں کو نہ صرف پچیس ہزار سے ایک لاکھ روپے لاگت کے سیفٹی انسپکٹر، پائپ اینڈپلیٹ فیبریکیٹر،پائپ اینڈ جنرل فٹر، اسکیفولڈنگ اور ویلڈنگ کورسزمیں مفت ٹریننگ دی جا رہی ہے بلکہ انہیں یونیفارم کتابیں اور رہائش بھی مفت فراہم کی جا تی ہے اور پندرہ سو روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پندرہ جون سے شروع ہونے والے تیسرے سیشن کے لئے رجسٹریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :