کمپنی باغ کی سابقہ حیثیت کو بحال کرنے کیلئے جامع منصوبہ کی تشکیل

ہفتہ 23 مئی 2015 15:13

سرگودھا ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ضلعی انتظامیہ نے کمپنی باغ کی سابقہ حیثیت کو بحال کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے شہریوں کو تفریح کی مکمل سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جامع منصوبہ تشکیل دیا ہے ،جس کے مطابق کمپنی باغ سرگودھا کی سابقہ حیثیت کو بحال کرکے اسے مکمل تفریح گاہ میں تبدیل کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی باغ کو خوبصورت بنانے کیلئے اس کے چاروں اطراف میں جنگلہ لگانے اور چاروں اطراف سے مختلف انٹری گیٹ بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی باغ میں جھیل اور تمام گراؤنڈز کو بحال کرکے یہاں پر جھولے اور دیگر تفریح سہولتیں فراہم کی جائینگی جس کیلئے ایک نجی کمپنی سے معاہدہ کیا جارہا ہے۔