گرمی کی شدت میں اضافہ گلیاں، محلے اور بازار سنسان

ہفتہ 23 مئی 2015 15:12

سرگودھا ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی گلیاں، محلے اور بازار سنسان ہونا شروع ہوگئے۔ لوُکے تھپیڑوں سے گھبرا کر لوگوں کی اکثریت گھروں میں دب کر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بازاروں میں دن کے اوقات میں خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ گرمی کی شدت میں آئندہ دو روز تک مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی برف کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اوردوسری طرف پانی فروشوں نے پانی کے کین کے ریٹ بھی بڑھا دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :