محکمہ فائر برگیڈ ،بم ڈسپوزل ڈیپارٹمنٹ جدید آلات سے محروم1122 میں ضم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 23 مئی 2015 14:47

محکمہ فائر برگیڈ ،بم ڈسپوزل ڈیپارٹمنٹ جدید آلات سے محروم1122 میں ضم کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)محکمہ سول ڈیفنس کے ذمہ دار آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ موجودہ حالات میں بھی سول ڈیفنس کو موجودہ آلات فراہم نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے بم ڈسپوزل کے اہلکار اپنی زندگیاں داؤ پر لگا کر بمز کو ناکارہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ محکمہ فائر برگیڈ کو بھی جدید آلات کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی جس پر انکشاف کیا گیا ہے کہ دونوں محکموں کو 1122میں ضم کر دیا جائے اور ایک ہی محکمہ کے سالانہ فنڈ میں بھی اضافہ کر دیا جائے ۔

آن لائن کے ایک سروے رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ بارود کو چیک کرنیوالے کئی آلات اپنی معیاد بھی پوری کرچکے ہیں ۔سول ڈیفنس کے ذرائع کے مطابق فوری طور پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں بم ڈسپوزل عملہ کو جدید آلات فراہم کئے جائیں جبکہ ایک سینئر وزیر کا کہنا ہے کہ ان محکموں کو ضم کیا جا رہا ہے۔دوسری طرف بم ڈسپوزل ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے مطابق دوسروں کی زندگیاں بچانے والوں کی اپنی زندگیاں بھی محفوظ نہیں۔