سوشل میڈیا نے نواز شریف کو ”بہترین پاکستانی وزیر اعظم“ قرار دے دیا

ہفتہ 23 مئی 2015 14:47

سوشل میڈیا نے نواز شریف کو ”بہترین پاکستانی وزیر اعظم“ قرار دے دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کرکے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی ریاست بنانے اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں بدنام کرنے والے دہشت گردوں کے لئے پھانسی کے احکامات جاری کرنے والے میاں نواز شریف کو سوشل میڈیا نے ”بہترین پاکستانی وزیر اعظم“ قرار دے جبکہ ان کے فیصلوں کو ملکی تاریخ کے بہترین فیصلے بھی قرار دیا۔

(جاری ہے)

عالمی شہرت یافتہ تنظیم میڈیا ڈور کے فیس بک،ٹووئیٹر اور لنکڈن جیسے عالمی شہرت یافتہ سوشل میڈیا ویب کے لنک” بہترین پاکستانی وزیر اعظم“ پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صرف اڑتالیس گھنٹوں میں پینتالیس ہزار سے زائد افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ یہ مقابلہ دوسری بار پھر کروایا گیا ہے۔بہترین وزیر اعظم کے طور پر تین نام پیش کئے گئے جن میں سابق وزیر اعظم ظفر اللہ خان جمالی، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، تین بار پاکستانی وزیر اعظم کا اعزاز پانے والے موجودہ وزیر اعظم نواز شریف شامل ہیں۔

جبکہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید لیاقت علی خان ، سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو ،پہلی خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کو” مثالی وزیر اعظم “کا خطاب دیا گیا۔