گرمی کی شدت ،لوڈشیڈنگ میں اضافہ، شارٹ فال4200 میگاواٹ ہوگیا

ہفتہ 23 مئی 2015 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) گزشتہ چار روز سے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکار کیا گیا ہے۔تاہم پنجاب کے متعدد اضلاع میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کے بعد دیہی علاقوں میں بجلی کی بندش 17گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12 سے چودہ گھنٹے ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بجلی کا موجودہ شارٹ فال 4ہزار2سو میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔

گرمی کی آمد کے ساتھ برف بنانے والی فیکٹریوں کی طرف سے برف کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ الیکٹرانکس مارکیٹوں میں بجلی کے پنکھوں کی قیمتوں میں اضافہ نے بھی مزدور کے کاندھوں پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔محکمہ موسمیات کی تازہ اطلاع کے مطابق آئندہ دو روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم تیز خشک ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :