چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اگنور کئے گئے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے پنجاب کے سینئر رہنماؤں سے رابطے

ہفتہ 23 مئی 2015 14:46

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اگنور کئے گئے کارکنوں کو متحرک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سینئر سیاستدانوں سے روابط شروع کر دئیے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سینئر رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں تاکہ پارٹی کو مزید فعال اور اگنور کئے گئے کارکنوں کو دوبارہ متحرک کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے اور جلد ہی نئی حکومت عملی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے سینئر پی پی رہنماؤں کیخلاف نئے مقدمات پی پی دور میں ہونیوالی بھرتیوں کو بوگس قرار دے کر ملازمین کو نکالنے کے اعلان کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلئے چھوٹی جماعتوں کو بھی شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے تمام رابطے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مشاورت کے بغیر کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :