دہشت گردی کے شدید ترین خطرات کے پیش نظر شام کے بعد بلدیاتی امیدواروں کے جلسوں ، دن کے اوقات میں ریلیاں نکالنے پر پابندی عائدکرنے کی تجاویز پر غور شروع

ہفتہ 23 مئی 2015 14:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) دہشت گردی کے شدید ترین خطرات کے پیش نظر پشاور سمیت صوبے بھر میں شام کے بعد بلدیاتی امیدواروں کے جلسوں ، دن کے اوقات میں ریلیاں نکالنے پر پابندی عائدکرنے کی تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومتی اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے شدید ترین خطرات کی رپورٹس کے بعد بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے سیکورٹی پلان تیار کیا جا رہا ہے پہلے مرحلے میں سوات میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر شام کے بعد بلدیاتی امیدواروں کے جلسہ ، جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اورباقاعدہ این او سی پولیس سے حاصل کی جائیگی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں امن وامان کی صورتحا ل کے باعث رات کے اوقات کار میں جلسہ جلوس پر پابندی عائدکرنے کی سفارشات کی گئی ہے یہ سفارشات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کی گئی ہے جبکہ دن کے اوقات کار میں ریلیاں نکالنے پر بھی پابندی عائد کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :