بے سہارا بچوں کی ذمہ داری حکومت کی نہیں ہم سب کی مشترکہ ہے،ریحام خان

ہفتہ 23 مئی 2015 14:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ بے سہارا بچوں کی ذمہ داری حکومت پر نہیں ڈالی جا سکتی ،بچوں کے حقوق کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،جب تک ہم مل کر کام نہیں کریں گے ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سٹریٹ چلڈرن سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے کہا کہ سٹریٹ چلڈرن ہمارے اپنے بچے ہیں ان بچوں کی نگہداشت کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،اگر ایک بچہ بھی سڑک پر ہے تو ہم سب قصور وار ہیں،انہوں نے کہا کہ جب تک ملکر کام نہیں کریں گے ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے،ملکی اداروں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل کوڑنے کا ڈھیر نہیں ہونا چاہیے ،بے سہارا بچوں کی ذمہ داری صرف حکومت کا نہیں بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے، آج سے چلڈرن سٹریٹ نہیں بلکہ ہمارے بچے ہیں، ہمیں ان کے حقوق کیلئے اٹھنا ہوگا، بچوں کے حقوق کے لئے مجھے جہاں بھی جانا پڑا جاؤں گی ،ملک کا مستقبل ہمارے بچوں کے ساتھ جڑاہوا ہے بچوں کے حقوق کی حفاظت کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ،ریحام نے کہا کہ کالے شیشے میں بیٹھنے والوں کو غربت کا احساس نہیں ہوتا،ان کا کہنا تھا کہ ایک بچہ بھی سڑک پر ہے تو ہم سب قصور وار ہیں، بیرون ممالک میں پاکستانی ملک کی خدم کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :