خیبرپختونخوا:بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی

ہفتہ 23 مئی 2015 14:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) خیبر پختو نخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، الیکشن 30 مئی کو ہوں گے۔88ہزار سے زائد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔صوبے میں 2ہزار 8سو پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔سیکورٹی انتظامات پر ایک لاکھ 10ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔30مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 41 ہزار 7سو 60 نشستوں کے لئے 88 ہزار 4سو 20امیدوار مد مقابلِ ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کل رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد ایک کروڑ 30لاکھ 35ہزار 7سو 59 ہے۔مرد ووٹرز کی تعداد 74لاکھ 38ہزار 7سو 96 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 56لاکھ 96ہزار 9سو 3ہے۔انتخابی عمل کے لیے صوبے میں 11ہزار ایک سو 17 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ، جن میں سے 2ہزار 8سو 37 انتہائی حساس،3 ہزار9 سو 40 حساس جبکہ 4 ہزار 3سو 40نارمل قرار دے دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انتخابی عمل کے لیے کل ایک لاکھ 34 ہزار 3سو 24 افراد ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جن میں 11 ہزار 2سو 61 پریذائیڈنگ افسران، 92 ہزار 2سو 56 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 30 ہزار 8سو آٹھ پولنگ افسران ہوں گے۔

الیکشن کے دوران سیکیورٹی اقدمات کے لیے 20 فنڈ درکارہوں گے۔پولنگ کے دن ایک لاکھ 10 ہزار ایک سو 86 اہلکار درکار ہوں گے۔سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے 42ہزار 69 اہلکاروں کی کمی ہے، جسے پورا کر نے کے لیے آزاد جموں کشمیر اور گلگت سے آرمی، ایف سی اور دیگر فورسز طلب کی جا ئیں گی۔ا نتخابات کے لئے 7 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جا چکے ہیں، ایک ووٹر سات ووٹ پول کرے گا۔ووٹرز کی مناسب تربیت نہ ہونے کے باعث انتخابی عمل میں کم ووٹنگ شرح کا خدشہ ہے۔