بھارت سمیت چار ممالک کا یکم جون 2015 کو پاکستان میں ہونے والی سارک انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت سے انکار
ہفتہ 23 مئی 2015 14:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) بھارت سمیت چار ممالک نے یکم جون 2015 کو پاکستان میں ہونے والی سارک انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے جس کے باعث سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام دو جون کو پاکستان میں بْلایا جانے والا سارک انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ سارک انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس طے شدہ شیڈول کے مطابق اس سال پاکستان میں ہونا تھا جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے لیکن بھارت، بنگلہ دیش،بھوٹان اور مالدیپ نے سارک انویسٹمنٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے جس کے باعث کونسل کا کورم پورا نہیں ہوسکا اور کورم پورا نہ ہونے کے باعث یہ کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سارک انویسٹمنٹ کونسل کے اجلاس کے لیے آٹھ سارک ممالک میں سے پانچ ممالک کی شمولیت لازمی ہوتی ہے اور اگر پانچ ممالک کی شرکت نہ ہو تو کورم پورا نہیں ہوتا اور کورم پورا کیے بغیر سارک انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس نہیں ہوسکتا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت مذکورہ ممالک نے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو جواز بناکر کونسل کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوجون کو سارک چیمبر آف کامرس کے تحت پاکستان میں بلائی جانے والی سارک انویسٹمنٹ کونسل کے اجلاس میں سارک ممالک سے سو کے لگ بھگ سرمایہ کاروں و صنعتکاروں نے شرکت کرنا تھی۔
یہ اجلاس سارک ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے۔اس سے قبل اس کونسل کا اجلاس بھارت میں منعقد ہوچکا ہے اور اب یہ اجلاس دو جون سے پاکستان میں شروع ہونا تھا جو کہ مذکورہ ممالک کی جانب سے شرکت سے معذرت کرنے پر ملتوی کردیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.