چارسدہ ،مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 4افراد شدید زخمی ہوگئے

ہفتہ 23 مئی 2015 14:02

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) چارسدہ کے سرحدی علاقے میں مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 4افراد شدید زخمی ہوگئے ،دھماکا تھانہ سرو کے علاقہ کونڑا کالونی کی مسجد میں ہوا، زخمیوں کو مقامی لوگوں نے ہسپتال پہنچایا۔ پولیس حکام کے مطابق مقامی پولیس قاری نعیم اللہ عرف مشتاق کا پیچھا کر رہی تھی کہ اس دوران وہ مسجد میں داخل ہوگیا اور خود کو اڑا دیا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق قاری نعیم اللہ اسی مسجد کا پیش امام اور دہشتگردی میں ملوث تھا،پولیس اسے گرفتار کرنا چاہ رہی تھی تاہم قاری نعیم اللہ نے پولیس پر دستی بم سے حملہ کردیا لیکن دستی بم قاری نعیم اللہ کے ہاتھوں میں ہی پھٹ گیا جس سے اس کے دونوں ہاتھ اڑ گئے اور نمازی بھی زخمی ہو گئے۔ پولیس زخمی حالت میں پیش امام کو لے گئی لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :