ہری پور ،وین اور بس میں تصادم،2 خواتین ٹیچرز جاں بحق،5 زخمی ہوگئیں

ہفتہ 23 مئی 2015 14:02

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ہری پور میں سکول وین اور بس کے تصادم کے نتیجے میں دو خواتین ٹیچرز جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہری پور کے علاقے چمپا پنڈ گرلز ہائی اسکول کی وین ٹیچرز کو سکول لے جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنیوالی بس سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 2خواتین ٹیچرز موقع پر جاں بحق اور 5زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا گیا جہاں پر تین ٹیچرز کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :