بالی ووڈ میں مسلمانوں پر فلم ”دی اقراء“ بنائی جائے گی

ہفتہ 23 مئی 2015 13:43

بالی ووڈ میں مسلمانوں پر فلم ”دی اقراء“ بنائی جائے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) بالی ووڈ میں مسلمانوں کے حقوق اور اور ان کے خلاف پھیلائے گئے منفی پراپیگنڈہ پر فلم ”دی اقراء“بنائی جائے گی، فلم کی کہانی مکمل ہو چکی ہے جبکہ کاسٹ فائنل کی جا رہی ہے، فلم میں ”اقراء“کا کردار پاکستانی لڑکی ادا کریگی ، فلم میں دکھایا جائے گا کہ دنیا میں مسلمانوں کے بارے میں پھیلایا جانے والا منفی پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے ۔

(جاری ہے)

فلم ”دی اقراء“میں مسلم سوسائٹی کے خون اور سیاہی سے جڑے کچھ پوشیدہ حقائق سے بھی پردہ اٹھایا جائے گا۔فلم کے پروڈیوسرراجیش آر ترپاٹھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :