کھوئی رٹہ‘پوسٹ ماسٹر چوہدری محمد بشیر آف دیہاڑی باغ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

ہفتہ 23 مئی 2015 13:43

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)پوسٹ ماسٹر چوہدری محمد بشیر آف دیہاڑی باغ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت سوگ میں مقامی دکانیں بند کر دی گئیں ہر آنکھ اشک بار تھی مرحوم کو آبائی گاؤں میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ پوسٹ آفس کا ملازم چوہدری محمد بشیر آف دیہاڑی باغ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے سوگ میں مقامی دکانیں بند کر دی گئیں ہر آنکھ اشک بار تھی مرحوم کی نماز جنازہ میں تحریک انصاف ،مسلم لیگ(ن) ، پیپلز پارٹی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ، جماعت اہلسنت ، تحریک مہناج القرآن، صحافیوں ، تحصیل انتظامیہ ، مختلف محکمہ جات کے ملازمین ، این جی اوز کے رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ادھر کھوئی رٹہ کے سیاسی و سماجی رہنماؤں سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر ، سابق وزیر خزانہ راجہ نثار احمد خان، وزیر تعلیم و کالجز محمدمطلوب انقلابی، مسلم لیگ(ن) تحصیل کھوئی رٹہ کے صدر راجہ عقیل احمد خان ، پیپلز پارٹی سٹی کے صدر چوہدری محمد طارق ، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر تعظیم مغل ، راجہ امتیاز احمد ایڈووکیٹ، انجمن تاجراں کھوئی رٹہ کے صدر راجہ محمد اشفاق ، جماعت اہلسنت کے صدر ڈاکٹر محمد مسعود ، آزاد پریس کلب کھوئی رٹہ کے صدر سردار خالد آزاد ، انجمن تاجراں کھوئی رٹہ کے سابق کونسلر سردار ساجد محمود ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی زاہد بٹ ، پی آر او عبدالقیوم چوہان ، سجاد کریم ، بزنس مین چوہدری خادم حسین و دیگر نے پوسٹ ماسٹر چوہدری محمد بشیر کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔