پاکستانی عوام میاں نواز شریف کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کرتی ہے‘راجہ اعجاز دلاور خان

ہفتہ 23 مئی 2015 13:36

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے راہنما و نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا ہے کہ ملتان کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستانی عوام میاں نواز شریف کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کرتی ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود ملتان جا کر الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیا لیکن باشعور عوام نے دھرنے کی سیاست کو بُری طرح مسترد کر دیا ہے آزادکشمیر کے 2016کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی ۔

سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی سرپرستی میں اور قائدین کی قیادت میں آزاد خطہ میں تعمیر وترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا اور وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا ترقیاتی ویژن آزادکشمیر میں بھی داخل ہو گا اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ بھی کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملنے والے کٹھاڑ دلاور خان کے ایک وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وفد میں طلعت نذیر کیانی ،یاسر علی کیانی ،چوہدری فضل ،راجہ شفیق ،راجہ اورنگزیب ،راجہ عمر کے علاوہ دیگر بھی شامل تھے ۔راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ اس سے قبل کنٹونمنٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست ہو ئی تھی اور ملتان کے ضمنی الیکشن میں بھی تحریک انصاف بُری طرح شکست سے دوچار ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام میاں نواز شریف کی اقتصادی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی اور جو ن لیگ کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے تھے ملتان میں ان کو اپنی اوقات کا پتہ چل گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :